ریل کے ذریعے چین سے رابطہ چاہتے ہیں: صدر زرداری
June 08, 2012
بیجنگ(سی ایم لنکس)صدر زرداری نے کہا ہے کہ وہ ریل کے زریعے پاکستان اور چین میں رابطہ چا ہتے ہیں۔صدر زرداری نے بیجنگ میں چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور چین کو ریل کے زریعے ایک دوسرے سے منسلک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا مستقبل شنگھائی تعاون تنظیم سے وابستہ ہے یہ تنظیم جنوبی ایشیا کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور چین کے درمیان بیجنگ کانفرنس کے موقع پر عالمی سربراہوں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔ صدر نے کہا کہ ان کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا پاکستان اور چین اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔