کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری، مزید 6 افراد قتل
June 24, 2012,
کراچی(سی ایم لنکس) شہر قائد میں وزیراعظم کی آمد سے پہلے چھ لاشیں گرادی گئیں۔ منگوپیرکے علاقے سے ہاتھ پاؤں بندھی دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ،لاشیں عباسی شہید اسپتال متنقل کر دی گئی ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ رات گئے لیاری ندی کے علاقے دھوبی گاٹھ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیاری کے علاقے میمن سوسائٹی سے بھی ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد تشدد کرکہ قتل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت عبدالغنی سومرو کے نام سے کی گئی۔ بنارس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایاز نامی شخص زخمی ہوگیا اور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ناظم آباد کے علاقے پاپوش اور کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سلمہ خاتوں سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ عزیز آباد میں بھی فائرنگ سے مظہر عباس نامی شخص زخمی ہوگیا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔