Sunday, June 3, 2012

اہلحدیث یوتھ فورس کا ظالمانہ بجٹ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ‘مظاہرے میں کتبے ، پلے کارڈ اٹھائے ہوئے سینکڑوں کی کارکنان کی شرکت


 

لاہور (سی ایم لنکس ) موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ غریبوں کا خون نچوڑنے کا بجٹ ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بجٹ ڈرون بم گرا کر غریب عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ حکومت عوام کو زندہ درگور کرنے والا بجٹ فوری واپس لے وگرنہ بجٹ کے خلاف چلی تحریک حکمرانوں کو لے ڈوبے گی۔ اہل حدیث یوتھ فورس کا ظالمانہ بجٹ کےخلاف لاہور شاہدرہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرے میں کتبے ، پلے کارڈ اٹھائے ہوئے سینکڑوں کی کارکنان کی شرکت، کتبوں پر عوام کش بجٹ نا منظور نامنظور اور بجٹ فوری واپس لینے کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرے سے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی ، نائب صدر مہر محمد طارق ڈاہر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو کفایت شعاری کا درس دینے کی بجائے خود کفایت شعاری کریں۔ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے غریب عوام سے دو ڈھنگ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ کرپشن، توانائی بحران بدحالی نے ملک کو عدم استحکام اور اقتصادی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ موجودہ حکمرانوںنے اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی بجائے مایوسی اور بدحالی کے تحفے دئیے۔ انہوںنے کہا کہ توانائی کا بحران اب خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے حکومت کالا باغ ڈیم جنگی بنیادوں پر تعمیر کرے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود اس کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے کھلم کھلی دشمنی کا ثبوت ہے۔ حکمران اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالیں۔ آئے دن ملک حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت بد امنی مہنگائی اور توانائی کے بحران کی لپیٹ میں ہے۔ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!