
اسلام آباد (سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے،کرپشن عروج پرہے، ،حکومت کے خرچے زیادہ اور آمدنی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ دونوں اسٹیٹس کوکی جماعتیں ہیں جبکہ شہبازشریف مینارپاکستان جاکرڈرامے کررہے ہیں ۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کا نفرس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وفاقی حکومت اور وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کو سخت تنقید کانشانہ بنایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ کرپشن عروج پر ہے۔حکومت کے خرچے زیادہ اور آمدنی کم ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کو ديواليہ کرديا ہے کہ جب کہ ساتھ ہي ايوان صدر کے اخراجات ميں 13 کروڑ روپے جبکہ وزيراعظم ہاوس کے اخراجات ميں 12 کروڑ روپے کا اضافہ کرديا گيا ہے.عمران خان کا کہناتھاکہ فوج کے بجٹ کا بھي آڈٹ ہونا چاہئے ، برسراقتدار آ کر فوج سميت تمام اداروں کے اخراجات کم کريں گے. انھوں نے کہا کہ 30 جون کے بعد تحريک انصاف کي مرکزي مجلس عاملہ کے ارکان کے اثاثے پارٹي کي ويب سائٹ پر مہيا ہوں گے. ۔کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کو آزاد کیا جائے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے سیاست دان درست اثاثے ظاہر کریں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چار وزیر اعلی ہاوس ہیں۔ شہبازشریف مینارپاکستان جاکرڈرامے کررہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ضیا دور میں پچاسی کے غیر جماعتی انتخابات نے تباہی مچائی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔