۔کراچی(سی ایم لنکس)
ایم کیو ایم نے سندھ کے لئے 4 سو 94 ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کر دیا ہے۔ متحدہ نے سندھ حکومت سے اخراجات کم کرنے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سردار احمد، فیصل سبز واری اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کاشت کاروں کو سبسڈی دی جائے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں رہنے والوں کو گندم پر سبسڈی ملنی چاہیے۔ بجٹ کے بعد قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ہر تین ماہ بعد مانیٹرنگ ہونی چاہیے ۔ انہوں نے یوٹلٹی اسٹورز کیلئے راشن کارڈز کے اجرا کا بھی مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ خسارے کا بجٹ نہیں چاہتے۔ ان کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔