Friday, June 8, 2012

سپریم کورٹ نے انتخابی اخراجات کیس کا فیصلہ سنا دیا



June 08, 2012
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے انتخابی اخراجات کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو اخراجات کم کرنے اور لازمی ووٹ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے انتخابی اخراجات کیس کا فیصلے سناتے ہوئے کہا ہے کہ دیانتداری سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ماضی میں یہ ذمہ داری پوری نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کو انتخابی اخراجات پر نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اخراجات پر کنٹرول الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے آغاز سے ہی انتخابی مہم کے اخراجات پر نظر رکھے اور ہر امیدوار کو ایک ہی اکاؤنٹ سے انتخابی اخراجات کا پابند بنایا جائے۔ پولنگ والے دن امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو گھر سے لانے پر پابندی لگائی جائے اور ووٹرز کو لانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کا امیدواروں سے حساب لیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن ووٹرز کے گھروں سے دو کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر نہ ہو جبکہ پولنگ اسٹیشن کے قریب پولنگ ٹینٹس لگانے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولنگ اسٹیشنز پر غیر جانبدار اہلکاروں اور اداروں کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جس جگہ ووٹنگ کی شرح کم ہو وہاں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ انتخابی فہرستوں کی اصلاح ڈور ٹو ڈور کی جائے اور اس سلسلے میں فوج اور ایف سی سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات سے متعلق تمام اختیارات دیانتداری سے استعمال کرے اور ریاست کو چاہئے کہ وہ عام شہری کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!