وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹوپی ڈرامہ سامنے آچکا ہے، راجہ ریاض

لاہور(سی ایم لنکس) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کے کروڑوں روپے کیمپ آفس فلم میں نہ جھونکیں، فلم پہلے ہی دن فلاپ ہوجائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سیاسی اداکار عوام کے سامنے آچکے ہیں جو پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، کل اگر عوام دوست بجٹ نہیں پیش کیا گیا تو اٹھا کر ایوان سے باہر پھینک دیں گے۔ ارسلان افتخار کیس کے حوالے سے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا خود کو کیس سے الگ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹوپی ڈرامہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔