حج کرپشن کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی
June 08, 2012
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے حج کرپشن کیس میں حسین اصغر کو فوری طور پر ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے کے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کرا دی۔ سماعت تیس جون تک ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ حسین اصغر کو فوری طور پر گلگت بلتستان کے آئی جی کا چارج چھوڑ کر ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حکم میں لکھا گیا ہے کہ تاخیر کی صورت میں ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے نوٹیفکیشن کی کاپی بھی عدالت میں جمع کرا دی۔ عدالت نے حج کرپشن کیس کی سماعت کیلئے حسین اصغر کو مقرر کیا تھا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ مزید پیشرفت سے تیس جون کو آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو شاباش دیتے ہوئے کہا "ویری گڈ" آپ زبردست اٹارنی جنرل ثابت ہو رہے ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ آپ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرا رہے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔