Tuesday, June 5, 2012

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شروع ، بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا

 
پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے شروع ہورہا ہے۔ پنجاب کا بجٹ نو جون کو پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا اڑتیسواں اجلاس تین ہفتے جاری رہے گا جس کے دوران پنجاب کے بجٹ برائے نوہزار بارہ اور تیرہ پیش کیا جائے گا۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مرکز میں ہونے والی سیاسی رسہ کشی کے بعد توقع ہے کہ پنجاب کا بجٹ اجلاس بھی خاصا ہنگامہ خیز رہے گا۔ آج نجی ارکان کی کاروائی کا دن ہے، اجلاس کے دوران بھلوال کو ضلع کا درجہ دینے، الیکٹرانک میڈیا پر جعلی پیروں کے اشہتارارت پر پابندی لگانے، اور شہرمیں بک سٹریٹ کے قیام کی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!