Wednesday, June 6, 2012

کراچی کی آگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے ،جاوید ہاشمی



کراچی(سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات پر کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ آگ پورے ملک میں پھیل جائیگی۔کراچی بار سے خطاب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں وسائل موجود ہے لیکن انہیں استعمال کرنے کیلئے سسٹم موجود نہیں۔ سب کے سب پیسے بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو یہ آگ پورے ملک میں پھیل جائیگی۔ اس سے پہلے کراچی بار کے صدر محمود الحسن نے کہا کہ دو دن پہلے چیف جسٹس نے وفاقی وزیرکے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔ سازش کے تحت چیف جسٹس کے بیٹے کا اسکینڈل بنایا گیا۔محمود الحسن نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کی جائیگی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!