Wednesday, June 6, 2012

پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کے صلاحیت موجود ہے،عبدالقدیر خان


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ايٹمي سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدير خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون طيارے گرانے کی صلاحيت موجود ہے اگر حمزہ میزائل لگا ديئے جائيں تو کوئی ڈرون نہيں آئے گا ،قبائلی علاقوں ميں بے گناہ اور معصوم بچے مررہے ہيں ليکن حکمران ايک ارب ڈالرکی امداد کے لئے خاموش ہيں۔ايٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدير خان لاہور ڈسٹرکٹ بار ميں وکلاء سے خطاب کررہے تھے ،اپنے خطاب ميں ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے وکلاء نے ہميشہ انقلاب کا آغاز کيا ليکن جج کو جوتا مارنے جيسے واقعات سے دکھ ہوتا ہے انھوں نے مزيد کہا کہ کبھی کسی سائنسدان نے لوڈشيڈنگ کے معاملے پر کسی وزير کو جوتا نہيں مارا۔ڈاکٹر عبدالقدير خان کا کہنا تھا کہ مياں صاحب شريف اور اچھے انسان ہيں ليکن جہاں سوچ سے اختلاف ہوتا ہے تو وہ ان کے حوالے سے بھی بات کرتے ہيں ايٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے جب ہاکستان بنا تو کوئي سندھی بلوچي پنجابی يا پٹھان نہيں تھا اب پاکستان کو بچانا ہے اس لئے متحد ہونا پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل ٹيکنوکريٹ حل کرسکتے ہيں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!