بلوچستان:لیویز فورس اور مسلح افراد میں جھڑپیں ہلاکتیں پندرہ ہوگئیں

June 08, 2012
چاغی(سی ایم لنکس) بلوچستان کے ضلع چاغی میں لیویز فورس اور مسلح افراد کے درمیان دو روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سر چ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چاغی کے علاقے زردگان میں گزشتہ روز مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے مقامی سردار کے بیٹے کو قتل کر دیا تھا، اطلاع ملتے ہی لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پہاڑی علاقے کاگھیراو کر لیا مقامی افراد بھی لیویز کی مدد کے لئے پہنچ گئے۔ اس دوران دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال بھی کیا گیا۔ جھڑپوں کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی طفیل بلوچ کے مطابق مرنے والوں میں بارہ ملزمان جبکہ تین لیویز کی مدد کرنے والے قبائلی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیویز اور دیگر فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیاہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔