پشاور بم دھماکا، ہلاکتوں کي تعداد19ہوگئي، 42زخمي

June 08, 2012
پشاور(سی ایم لنکس) پشاور ميں بم دھماکے کے نتيجے ميں 19 افراد ہلاک اور 42سے زائد زخمي ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں ميں4خواتين بھي شامل ہيں.اطلاعات کے مطابق پشاور کے نواحي علاقے گل بيلہ ميں چارسدہ روڈ پر تھانہ دادوزئي کي حدود ميں سيکريٹريٹ ملازمين کي گاڑي کے قريب دھماکا ہوا . ڈي ايس پي کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے نصب ريموٹ کنڑول بم سے کيا گيا،دھماکے ميں 19 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ42 زخمي ہيں جن ميں سے متعدد کي حالت نازک بتائي جارہي ہے. 11 افراد کي لاشيں ليڈي ريڈنگ اسپتال جبکہ8 چارسدہ اسپتاللائي گئيں.زخميوں ميں اکثر جھلسے ہوئے ہيں. اسپتال انتظاميہ کے مطابق زخميوں ميں خواتين اور بچے بھي شامل ہيں
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔