Friday, June 8, 2012

پنجاب :سانحہ سروسسز ہسپتال ،جاں بحق بچوں کی شناخت ہوگئی



June 08, 2012
لاہور(سی ایم لنکس)  لاہور کے سروسسز ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کی شناخت ہوگئی،ایک بچے اور چھ بچیوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں،جبکہ زیر علاج چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔جمعرات کی سہ پہر سروسسز ہسپتال میں آگ لگنے سے سات نومولود بچے جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ان کی ماؤں کے نام آصفہ،شہلا،شاہین،عظمٰی،ارم،عائشہ اور ساجدہ سے ہوئی ہے۔ تمام بچوں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زیر علاج بچوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے ایک انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بچوں کے لواحقین ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے رویئے سے سخت نالاں دکھائی دیئے۔وزیر اعلیٰ کے حکم پر اس سانحے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری طرف لواحقین میں سے کسی نیابھی تک پولیس کو مقدمہ اندراج کی درخواست نہیں دی۔
 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!