Friday, June 8, 2012

نواز شریف دور کی قرض اتارو ملک سنوارو مہم کی تحقیقات کا آغاز



June 08, 2012
اسلام آباد(سی ایم لنکس) مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ انیس سو ستانوے میں نواز شریف کے دور میں شروع کی گئی قرض اتارو ملک سنوارو مہم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، جلد ہی انکوائری رپورٹ سامنے آجائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ پندرہ سال قبل میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں قرض اتارو ملک سنوارو کے نام سے ایک مہم شروع کی،،اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے انکوائری رپورٹ بھی بہت جلد ہی سامنے آجائے گی۔۔ رحمان ملک نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت کے کاغذات ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ پاکستانی شہری ہی نہیں،،،اگر سمندر پار پاکستانی ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں تو وہ الیکشن کیوں نہیں لڑ سکتے۔۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے لئے پانچ دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں،،اس کے علاوہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکشن آفیسر کی سطح پر ایک شکایت سیل بھی بنایا جا رہا ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی ہو گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!