Wednesday, June 13, 2012

دہری شہریت کیس: 3 ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل



Jun-13-2012  
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کیس میں مزید تین ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ جبکہ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے خواجہ آصف سمیت چھ ارکان پر الزام واپس لے لیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پارلیمنٹیرینز کی دہری شہریت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے رحمان ملک کے وکیل سے استفسار کیا کہ رحمان ملک برطانوی شہریت چھوڑنے کی دستاویز کب پیش کریں گے اس پر ان کے وکیل نے بتایا کہ رحمان ملک دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور مصروفیت کی وجہ سے جواب نہیں دے سکے۔ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، انوشے رحمان، سینیٹر عبدالحفیظ شیخ، زاہد افتخار، طارق محمود اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے غیر ملکی شہریت رکھنے کے الزام کی سختی سے تردید کی جس پر درخواست گزاروں نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے الزام واپس لے لیا۔ چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پگڑی اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد اخلاق نے امریکی شہری ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہیں دہری شہریت کے قانون کا علم نہیں تھا۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے اعتراض کیا اور کہا کہ عدالت کسی رکن کو معطل نہیں کرسکتی لہٰذا پہلے سے معطل کئے گئے ارکان کی رکنیت بحال کی جائے۔ عدالت نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے محمد اخلاق، پیپلز پارٹی کی آمنہ بٹر اور سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن احمد علی شاہ کی اسمبلی رکنیت معطل کردی۔
    

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!