Sunday, June 3, 2012

بجٹ ،حکومت اور اپوزیشن کا ملا جلا ردعمل

 
اہور : حکومت اور اپوزیشن رہنماوٴں نے نئے مالی سال کے بجٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ بجٹ پر باقاعدہ بحث کا آغاز پیر کو کیا جاے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس نے مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے بجٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے مختص کی گئی رقم سے واجبات بھی ادا نہیں ہوسکیں گی۔لاہو چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان قیصر شیخ نے وفاقی بجٹ کے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل انڈسٹیز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی اور انکم ٹیکس میں چھوٹ سے بزنس اور انڈسٹریز کو فائدہ پہنچے گالیکن اصل مسئلہ بجلی کے بحران کا ہے۔جس کے لیے بہت کم بجٹ مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز اور پیپکو جیسے اداروں سے ملک کو ماہانہ چار ارب روپئے کا خسارہ ہوتا ہے،ان کی نجکاری کا اعلان کیا جاتا تو بہتر تھا۔عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران کے باعث رواں سال معیشت کو دو سو ستر ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!