گیاری سیکٹر: شہید سپاہی کا جسد خاکی سی ایم ایچ اسکردو منتقل
June 10, 2012,
اسکردو(سی ایم لنکس) گیاری سیکڑ سے دو روز قبل ملنے والے شہید سپاہی قربان علی کا جسد خاکی شناخت کے بعد سی ایم ایچ اسکردو منتقل کردیا گیا۔ جہاں سے میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی گاؤں جلال آباد گلگت روانہ کیا جائے گا۔ ایک شہید کی لاش کی تا حال شناخت نہیں ہوسکی۔ شہید کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ اور بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کی جارہی ہے۔ گیاری سیکٹر میں جاری سرچ آپریشن کے پینسٹھویں روز تک پاک فوج کے دس شہداء کے جسد خاکی کو نکالا جاچکا ہے۔ سرچ ٹیموں کا عزم ہے کہ وہ آخری ساتھی کی تلاش تک آپریشن جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق سرچ ٹیمیں آر پی لائن ایریا اور جوانوں کی مرکزی رہائش گاہ کے قریب پہنچ چکی ہیں جہاں سے مزید جوانوں کے جسد خاکی ملنے کی امید کی جارہی ہے۔ تاہم گلیشائی ملبے میں موجود چٹانوں اور نا مساعد موسمی حالات کی وجہ سے ٹیموں کو ہدف تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔