Sunday, June 10, 2012

ارسلان کيس ميں سازش ہوئي يا نہيں، فيصلہ منصف کرينگے،شہبازشريف


 


 June 10, 2012,


لاہور(سی ایم لنکس)  پنجاب کے وزيراعلي محمد شہباز شريف نے کہاہے کہ ارسلان کيس ميں سازش ہے يا نہيں،يہ فيصلہ تو منصف کريں گے،ليکن انساني سوچ کي حد تک کہتاہوں کہ افتخار چودھري انصاف کي آخري اميد ہيں،اگر اس منصف يا ادارے کو تباہ کر دياگيا تو علي بابا اور 40 چور پنجے گاڑھ کرملک پر قابض ہو جائيں گے.ان خيالات کا اظہارانہوں نے جامعہ نعيميہ لاہورميں سرفراز نعيمي سيمينار سے خطاب کرتے ہوئے کيا،شہبازشريف نے کہاکہ علي بابا 40 چوروں کي وجہ سے پوري قوم شرم سار ہے،سپريم کورٹ کے بطورايک ادارہ اور منصف ہونے کے ناطے ہميں اس کے ساتھ کھڑا ہونے کي ضرورت ہے،شہباز شريف کاکہناتھاکہ قوم نے ڈوگر راج سے نجات کيلئے بہت قربانياں ديں،رضا رباني گواہ ہيں .اُن سے کہا گياتھا کہ اپنے بڑے بھائي سے کہو کہ ڈوگر کورٹ کو 3 سال دے ديں،تو سارے کيس ختم ہو جائيں گے،مگرانہوں نے جواب ديا کہ وہ ڈوگرکورٹ کو طوالت دينے کو جوتے کي نوک پر رکھتے ہيں.شہباز شريف نے کہا کہ ڈگڈگي کي بات کرنے والا يہاں آکر بندرتماشا کرے ،وہ خود ڈگڈگي بجائيں گے


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!