Sunday, June 10, 2012

ڈی جی خان، خواتین سے زیادتی کا الزام غلط ہے، نامزد اہلکار


 


 June 10, 2012,


ڈیرہ غازی خان(سی ایم لنکس) فورٹ منرو میں مبینہ طور خواتین سے زیادتی کے ملزم تین بارڈ سیکیورٹی لیویز کے اہلکاروں نے اپنے اوپر لگنے والے الزمات مسترد کر دئے۔ نامعلوم مقام پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت کرتے ہیں لڑکیوں سے کوئی زیادتی نہیں کی، لڑکیاں غلط الزام لگا رہی ہیں۔ بارڈر لیویز کے  اہلکاروں مظفر، نوید  اور امجد نے بتایا کہ مذکورہ لڑکیاں کار پر سوار تھیں چیک پوسٹ پر کار چیک کرنے کیلئے روکا۔ لڑکیوں نے گاڑی چیک نہیں کرنے دی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ لڑکیوں کیساتھ دو لڑکے بھی موجود تھے جن سے ہاتھا پائی۔ لڑکیاں تلخ کلامی کے بعد کار چیک کروائے بغیر چلی گئیں تھی۔ تلاشی نہ دینے پر انہیں تھانے چلنے کا کہا جس پر لڑکیوں کی جانب سے ہمیں دھمکی دی گئی تھی کہ انکا تعلق اعلی شخصیت سے ہے اور وہ ان کو سبق سکھائیں گی۔ سڑک پر رش کے باعث ہم نے انہیں جانے کی اجازت دیدی۔ ہمیں خود اس بات کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی رنجش میں لڑکیوں نے ہمارے خلاف مقدمہ کروایا۔ ہم وزیراعلی پنجاب، صدر پاکستان اور چیف جسٹس افتخار چوہدری سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مقدمے کی شفاف تحقیقات کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ ہمیں شفاف تفتیش کی یقین دہانی کروائی جائے تو ہم کسی بھی جگہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!