Wednesday, June 13, 2012

صدر زرداری نے سیاسی عہدہ نہیں چھوڑا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ


 

June 13, 2012, 
لاہور(سی ایم لنکس)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ کیا اس بات کا تصور بھی کیا جا سکتا ہے کہ ملک کا صدر قانون اور آئین کی خلاف ورزی کرے۔عدالت عالیہ میں صدر زرداری کے دو عہدوں کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک بات تو صاف ہے کہ صدر نے سیاسی عہدہ نہیں چھوڑا تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان عام شخص نہیں اور یہ عہدہ قابل احترام ہے اور یہ احترام ملحوظ رہنا چاہئیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کا کام صرف فیصلے دینا ہے۔عمل کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہےاورصدر پاکستان نے دو عہدوں کے کیس میں عدالتی فیصلے کا احترام کیا اور اسے چیلنج نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!