Sunday, June 10, 2012

گوجرانوالہ، ماں کی 3 بیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش


 


 June 10, 2012,


گوجرانوالہ(سی ایم لنکس) غربت کی ستائی ماں نے چند داقلعہ نہر میں تین بچیوں سمیت چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ ماں اور ایک بیس سالہ بیٹی عائشہ کو راہ گیروں نے بچا لیا مگر چار سالہ ماریہ اور دو سالہ فاریہ جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چند داقلعہ کی رہائشی آسیہ بی بی کا اپنے شوہر محمد حنیف کے ساتھ ادھار لی ہوئی تین ہزار روپے کی رقم واپس نہ کرنے پر جھگڑا ہوگیا جس پر آسیہ بی بی نے غصہ میں آ کر اپنی تینوں بیٹیوں کو ساتھ لیا اور نہر میں چھلانگ لگا دی جس پر راہگیروں نے نہر میں کود کر آسیہ بی بی اور اس کی بیٹی عائشہ کو بچا لیا جبکہ دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ تھانہ صدر پولیس نے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی۔ آسیہ بی بی اور عائشہ کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں کو ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ غربت سے تنگ آ کر تین بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر جان دینے والی آسیہ کا خاوند محمد حنیف ایک چھوٹے سے ہوٹل میں پانچ ہزار روپے ماہوار تنخواہ پر کام کرتا ہے اور ڈیڑھ مرلے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں جو کہ کرایہ کا مکان ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!