
June 13, 2012,
- اسلام آباد(سی ایم لنکس)مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی،احتجاج اور نعرے بازی کی جبکہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی مسائل سے نکال کر خوشحالی کی طرف لایا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میں ن لیگ اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کے انقلابی اقدامات کے باعث تیزی سے خود انحصاری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام صوبوں پر خصوصی توجہ دی دو سالوں میں صوبوں کو اٹھ سو ارب روپے دیئے گئے بلوچستان سمیت نظر انداز ہو نے والے صوبوں پر توجہ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ائندہ مالی سال کے لیئے ریکارڈ 360 ارب رو پے رکھے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد ا ضافہ کیا گیا۔ آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی نے ریکارڈ قانون قانون سازی کی وزیر خزانہ نے عوام دوست بجٹ کے لیئے تعاون پر صدر زرداری کا شکریہ ادا کیا ۔ایوان میں آئندہ مالی سال کے لیئے 85کھرب 70ارب41کروڑ78لاکھ43کروڑ سے زائد کا لازمی اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کردی گئیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے دو بارہ ہو گا ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔