پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ

June 11, 2012,
پشاور, اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پشاور ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پشاور، مالاکنڈ، سوات، چترال، لوئر دیر، باجوڑ ایجنسی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے پہلے جھٹکے، پاکستانی وقت کے مطابق دن 10 بج کر 2 منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ 4 تھی ۔ پھر تقریبا 27 منٹ بعد دوبارہ اسی جگہ زلزلہ آیا جو کی سطح زمین سے صرف دس کلومیٹر گہرائی سے آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ 6 تھی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف وہراس سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آگے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔