لاہور،ناقص کارکردگی کامظاہرہ،وزیراعلیٰ نے واسا کے افسران کومعطل کردیا

June 24, 2012,
لاہور (سی ایم لنکس) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف علی الصبح لاہور میں علامہ اقبال روڈ کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لینے جاپہنچے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر واسا کے ذمہ دار افسروں کو معطل کردیا۔ چھٹی والے روز صبح سویرے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کرنا وزیراعلی پنجاب کا معمول ہے۔ آج علی الصبح انہوں نے لاہور میں عرصہ دراز سے زیر تعمیر علامہ اقبال روڈ کا سرپرائز وزٹ کیا۔وزیراعلی شہباز شریف نے زیر تعمیر سیوریج منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور وقت پر ڈرین مکمل نہ کرنے پر واسا کے ذمہ دار افسروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور تیز رفتار تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے ، عوامی خدمت کے منصوبوں میں دلچسپی نہ لینے والے افسروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے علامہ اقبال روڈ کے توسیعی اور سیوریج منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔