Friday, June 8, 2012

ریاستی امور چلانے کیلئے قرآن کے بعد آئین مقدس ترین کتاب ہے، چیف جسٹس


  

June 08, 2012 
اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ریاستی امور چلانے کے لیے قرآن کے بعد آئین مقدس ترین کتاب ہے .سپریم کورٹ میں وکلاء کی انرول منٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کا کہنا تھا کہ آئین اور عدلیہ کے ادارے کا تحفظ وکلاء کی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس آئین کے تحت کام کر رہی ہیں اور اس بات کا کریڈٹ وکلاء کو جاتا ہے. ان کاکہنا تھا کہ ججز نے آئین کے تحفظ کا حلف لیا ہے ، نئے وکلائ آئین اور قانون کی تشریح سے ججز کو قوت فراہم کریں ، وکلاء کے دلائل ایسے ہونے چاہئیں جن سے آئین کو تحفظ اور لوگوں کو انصاف ملے.۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!