Friday, June 8, 2012

پنجاب کا 780 ارب روپے کا بجٹ آج پیش ہوگا

9, June 2012   
لاہور (سی ایم لنکس)پنجاب کے 2012-13ئ کے بجٹ کا کل حجم تقریباً 780 ارب روپے ہے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، نے پنجاب بجٹ کے اعداد و شمار حاصل کرلئے، بجٹ آج سہ پہر 4 بجے پیش کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق پنجاب کا مالی سال 2012-13ئ کا بجٹ 780 ارب روپے کے لگ بھگ ہے، جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، بجٹ میں لیپ ٹاپ، پیلی ٹیکسی، گرین ٹریکٹر اسکیمیں جاری رہیں گی جبکہ فوڈ سبسڈی اور توانائی کیلئے رقم بڑھائے جانے کا امکان ہے، توانائی منصوبوں کیلئے 12 روپے مختص کرنے کی تجویز ہے. پنجاب بجٹ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ تعلیم، صحت کیلئے پچھلے سال کی نسبت 18 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے. پنجاب کو محصولات کی مد میں 640 ارب روپے وصول ہوں گے جبکہ اس سال وفاق سے پنجاب کو این ایف سی کے تحت 710 روپے ملیں گے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!