Monday, June 11, 2012

چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھیجنے کی ضرورت نہیں ،وزیراعظم



June 11, 2012,  
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ حکومت ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرینس بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، میڈیا اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کرے ۔اسلام آبا د میں وائس چانسلرز کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ارسلان افتخار کیس عدالت میں ہے وہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے، تاہم ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودہری کے خلاف ریفرنس بھیجنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی حکومت ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہے،میڈیا اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے۔وائس چانسلرز کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے پر عزم ہے اور بجٹ بھی بڑھا دیا گیا ہے،زرعی اور معاشی ترقی میں تعلیم کا کردار انتہائی اہم ہے،اس شعبے میں ذیادہ سے ذیادہ سرمایہ کاری کرنا ہوگی،وزیراعظم نے کہا کہ بے پناہ وسائل کے باوٴجود عالمی معیشت میں مسلم دنیا کا حصہ صرف بارہ فیصد ہے،معاشی ترقی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!