Sunday, June 3, 2012

شمالی وزیرستان میں بجلی بند، کرفیو نافذ

شمالی وزیر ستان(سی ایم لنکس) شمالی وزیر ستان کی بجلی بند جبکہ کئی علاقوں میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل، رزمک، دوسلی، میر علی اور بنوں روڈ کے علاقوں میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیوں نافذ کر دیا گیا ہے۔ تاحال   پولیٹیکل انتظامیہ یا سرکاری عہدیداران کی جانب سے اس بارے کوئی واضح مئوقف نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شدت پسندوں نے پاک فوج کے جوان کو اغواء کر نے کے بعد انہیں ذبح کر کے لاشیں پھینک دی تھیں جس کے بعد سے شمالی وزیرستان میں حالات کشیدہ ہیں۔



0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!