Sunday, June 3, 2012

کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 6 جاں بحق

کوئٹہ(سی ایم لنکس) کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے سرکی روڈ پر واقع ایک سیمنٹ کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے چھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔ واقع کے بعد مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔




0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!