Thursday, June 7, 2012

آئندہ ہفتے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاو ¿س کے باہر دھرن دینگے، چوہدری نثار


  

 June 07, 2012
اسلام آباد(سی ایم لنکس)مسلم لیگ ن نے آئندہ ہفتے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاویس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا. قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے. پارلیمنٹ ہاویس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھے گی،10 جون کو راولپنڈی اور 14 جون کو لاہور میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ آئندہ ہفتے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاویس کے باہر دھرنا دیا جائے گا.ان کا کہنا تھا کہ ایک پراپرٹی ڈیلر نے عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، اس نے آصف زرداری پر جو پیسہ لگایا اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیئے، آرمی چیف ڈیفنس ہاویسنگ اتھارٹی سے بلیک میلر کا نام الگ کریں،اس سے فوج کے شہدائاور غازیوں کا کوئی نقصان ہوا تو وہ پنجاب حکومت پورا کرے گی اور انہیں مفت زمینیں فرہم کی جائیں گی. چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے 9 سابق جنرل بحریہ ٹاوین کے ملازم ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک ریاض کے ساتھ کوئی کاروباری تعلق نہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!