کوہستان جرگہ کیس کی آج پھر سماعت ہوگی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) کوہستان جرگہ کیس میں چاروں لڑکیوں کو سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیا جاسکا، سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پر لڑکیوں کو نہیں لایا جاسکا، انہیں اب جمعرات کی صبح پیش کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کوہستان جرگہ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس کیس میں عدالت کو مکمل معاونت فراہم کریں گے۔ ویڈیو میں رقص کرتے نظر آنے والے 2 لڑکوں بن یاسر اور گل نذر کو بھی پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرگے کے حکم پر چاروں لڑکیوں کو قتل کیا جا چکا ہے، تاہم سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ لڑکیاں زندہ ہیں، انہیں لانے کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجا ہے۔ جس پر سماعت شام تک ملتوی کی گئی لیکن شام کو بھی لڑکیوں کو سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث لڑکیوں کو نہیں لایا جاسکا۔ اب جمعرات کی صبح لڑکیوں کو لا کر عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔