Thursday, June 7, 2012

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق


 

June 07, 2012
کراچی(سی ایم لنکس)کراچی میں قتل و غارت گری تھم نہ سکی۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن میں سات افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ رسالہ تھانے کے قریب دستی بم کے حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ شہر کراچی میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات جاری ہیں۔ رات گئے ایک گھنٹے میں چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ رات گیارہ اور بارہ بجے کے درمیان آرام باغ فرنیجر مارکیٹ اور لیاری کے علاقے بغدادی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد حنیف کے نام سے ہوگئی۔ اورنگی ٹاوٴن میں بھی نامعلوم افراد نے موٹرسائکل پر سوار دو افراد کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجہ میں بشر نامی شخص جاں بحق اور ملک فیروز زخمی ہوگیا۔ جبکہ پیر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ساٹھ سالہ شخص کو زخمی کردیا۔ کلفٹن میں سی ویو کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ شارع نورجہاں تھانہ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب لیاری، جمشید ٹاون، عثمان آباد، گارڈن دھوبی گارڈ کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے سات افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ترجمان کیمطابق جمشید ٹاون اور عثمان آباد سے حراست میں لئے گئے چار افراد کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!