Sunday, June 3, 2012

پولیس تشدد سے بچی جاں بحق، لواحقین کا پوسٹ مارٹم سے انکار


راولپنڈی: راولپنڈی میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالی بچی کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ اسپتال میں لواحقین کا پولیس اور ڈاکٹروں سے تصادم ہوا۔ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں تین افراد کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس پارٹی جاں بحق ہونے والی بچی کے گھر گئی تھی۔ پولیس اپنے روایتی طریقے سے گھر میں داخل ہوئی تو چھ سالہ بچی صالحہ درمیان میں آگئی۔ بچی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے جانے کے بعد بچی کو فوری طور پر ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج بچی دم توڑ گئی۔ بچی کے لواحقین نے اسپتال میں ڈاکٹروں اور پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا اس موقع پر بچی کے لواحقین پولیس اور ڈاکٹروں میں تصادم ہوا۔ بچی کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ پولیس کے اہلکاروں اور ڈاکٹر کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ کیونکہ ڈاکٹر نے بچی کا درست معائنہ اور علاج نہیں کیا۔ جس کے باعث بچی ہلاک ہوگئی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!