منظور وسان، سسی پلیجو کو کابینہ سے فارغ کر دیاگیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی منظور وسان اور سسی پلیجو کوکابینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے، حکومت سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔۔ پیپلز پارٹی کے سندھ کابینہ میں شامل دو ارکان منظور حسین وسان اور سسی پلیجو سے محکمہ داخلہ اور محکمہ ثقافت کے قلم دان واپس لے لئے گئے ہیں۔ دونوں سابق وزراء سے قلم دان واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں محکمہ داخلہ اور محکمہ ثقافت کے قلم دان وزیر اعلی قائم علی شاہ کے پاس رہیں گے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔