پنجاب کا 730 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا

پنجاب حکومت کا سات سو تیس ارب روپے حجم کا ٹیکس فری بجٹ نو جون کو پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بجٹ پیش کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے۔ نئے وزیر خزانہ رانا آصف محمود بجٹ تقریر میں جنوبی پنجاب کے لئے اضافی ترقیاتی فنڈز کا بھی اعلان کریں گے۔
بجٹ سازی کے عمل میں شریک ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ سات سو تیس ارب روپے کے متوقع بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم دو سو پچاس ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کے لئے اسی ارب روپے سے زائد مختص کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق لیپ ٹاپ اور دانش سکولز کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بیس فیصد سے زائد اضافہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا جبکہ عوام کو رمضان پیکج اور سستے بازاروں کے ذریعے اشیاء خورو نوش ارزاں فراہم کرنے کے اقدامات بھی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔