Thursday, June 7, 2012

کراچی، پانچ ماہ میں 750 افراد قتل



June 07, 2012
کراچی(سی ایم لنکس) انسانی حقوق کے لیے سرگرم ادارے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں اس برس کے ابتدائی پانچ ماہ میں اب تک ساڑھے سات سو افراد قتل کیے جاچکے ہیں۔ قتل ہونے والوں میں زیادہ تر افراد ایسے ہیں جنہیں لسانی، گروہی، سیاسی یا فرقہ وارانہ بنیاد پر ہدف بنا کر ہلاک کیا  گیا۔ پولیس افسران کے مطابق حالیہ دنوں میں پولیس نے شہر کے بعض علاقوں میں ہدف بنا کر قتل کیے جانے والوں کی قومیت بتائی، جس کا ردعمل یہ ہوا کہ دو سے تین روز کے بعد ہی چار ایسے افراد کو ہدف بنا کر قتل کر دیا گیا جن کا تعلق باآسانی سیاسی طور پر بظاہر مخالف گروہ سے جوڑا جاسکتا تھا۔ سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے بعض اہم افراد کا کہنا ہے کہ جب پولیس یہ بتاتی ہے کہ ہدف بنا کر قتل کیے جانے والے افراد میں چار افراد ایک ہی جماعت یا گروہ کے قتل ہوئے ہیں اور ذرائع ابلاغ پر اس کی تشہیر ہوتی ہے تو اس سے مخالف گروہ یا جماعت میں انتقامی کارروائی کی آگ بھڑک اٹھتی ہے اور تشدد پھوٹ پڑنے کے اندیشے نہ صرف شدت اختیار کرجاتے ہیں بلکہ ایسے واقعات بھی رونما ہونے لگتے ہیں جنہیں جوابی کارروائی سمجھا جاسکتا ہے۔ ان حلقوں کے مطابق شہر میں جائز اور ناجائز اسلحے کی بہتات ہے اور پولیس کسی واردات کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے کر جان چھڑوانا چاہتی ہے اور ٹارگٹ کلنگ قرار دیے جانے کے بعد کیس کی تفتیش عموما یہ کہہ کر بند کر دی جاتی ہے کہ یہ انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!