سیلاب متاثرہ علاقوں میں 333.81 ایکڑ اراضی پر ماڈل ویلجز تعمیر کئے گئے ہیں ماڈل دیہاتوں میں 1885 جدید گھر تعمیر ہو چکے ہیں -مجاہد شیر دل رواں سال کے اختتام تک ماڈل ویلجز کی فراہمی کا کام پایہ تکمیل ہو جائے گا

June 13, 2012,
لاہور (سی ایم لنکس)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجاہد شیر دل نے آج سیلاب متاثرہ افراد کو ماڈل ویلجز میں گھروں کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ویلجز 333.81 ایکڑ اراضی پر تعمیر کئے گئے ہیں جہاں 22 ماڈل دیہاتوں میں 1885 جدید گھر تعمیر ہو چکے ہیں جہاں متاثرین کو مختلف مرحلوں میں الاٹ کئے جا رہے ہیں -انہوںنے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک ماڈل ویلجز کی فراہمی کا کام پایہ تکمیل ہو جائے گا -مجاہد شیر دل نے کہا کہ ان ماڈل ویلجز میں زندگی سے وابستہ ہر قسم کی بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں -انہوںنے کہا کہ ان ماڈل ویلجز میں 471 بائیو گیس پلانٹس، 943 سولر انرجی پلانٹ، 6 کمیونٹی سنٹرز ، 26 خوبصورت پارکس، 18 لائیوسٹاک اور وٹرنری ڈسپنسریاں ، 14 ٹیوٹا سنٹر ،18 ڈسپنسریاں اور 15 سکول بھی تعمیر کئے گئے ہیں -انہوںنے کہا کہ ان ماڈل ویلجز میں تعمیر کئے گئے گھر حکومت کی بہترین حکمت عملی اور کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہیں1.55 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے -
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔