پشاور: سیکریٹریٹ کی گاڑی پر بم حملہ، 19 افراد جاں بحق

June 08, 2012
پشاور(سی ایم لنکس) پشاور میں چارسدہ روڈ پر بم دھماکے میں نو خواتین سمیت انیس افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ داؤد زئی تھانے کی حدود میں ہونے والے بم دھماکے میں سیکریٹریٹ کے ملازمین کی کوچ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں سرکاری ملازمین کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی سوار تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال چارسدہ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں چالیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر کافی دیر میں پہنچی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ زخمیوں اور لاشوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔ متعدد زخمی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔