Friday, June 8, 2012

پشاور بم دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد19ہوگئی،42زخمی

 June 09, 2012
پشاور(سی ایم لنکس) پشاور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 42سے زائد زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں4خواتین بھی شامل ہیں.اطلاعات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے گل بیلہ میں چارسدہ روڈ پر تھانہ دادوزئی کی حدود میں سیکریٹریٹ ملازمین کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا . ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم سے کیا گیا،دھماکے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ42 زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے. 11 افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال جبکہ8 چارسدہ اسپتاللائی گئیں.زخمیوں میں اکثر جھلسے ہوئے ہیں. اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!