چیف جسٹس کرپشن کیخلاف لڑنے والے واحد شخص ہیں، ملک ریاض
June 08, 2012
اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیف جسٹس کے بیٹے پر پیسے لینے کا الزام عائد کرنے والی پاکستان کے بڑی کاروباری شخصیت ملک ریاض کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔ وہ کرپشن کا مقابلہ کرنے والے واحد شخص اور ملک کیلئے بڑی امید ہیں۔ نجی اخبار کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارسلان افتخار کو پیسے دے کر بحریہ ٹائون کے مقدمات طے کرنا چاہتا تھا۔ ارسلان کی بڑھتی ہوئی بلیک میلنگ کی وجہ سے ثبوت سامنے لانے پرمجبور ہوا۔ ارسلان افتخار کیخلاف ثبوتوں سے مطمئن ہوں۔ برطانوی میڈیا میں خبر بریک کرنے کیلئے برطانوی صحافیوں سے معاہدے کئے۔ اعتزاز احسن چاہتے تھے برطانوی میڈیا میں یہ خبر بریک نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے پیچھے سویلین یا ملٹری بیورو کریسی کا کوئی ہاتھ نہیں۔ دوسروں کے مفادات کیلئے ان کے ہاتھوں میں کھیلنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ چیف جسٹس کو اس بات کا علم تھا کہ ان کا بیٹا مجھ سے پیسے لے رہا ہے۔ تاہم ہو سکتا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو معلوم ہو کہ وہ بحریہ ٹائون کے تعاون سے لندن جا رہے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔