پنجاب :سی این جی اسٹیشنز پانچویں روز بھی بند

June 08, 2012
لاہور(سی ایم لنکس) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پانچویں روز بھی سی این جی اسٹیشز بند رہے۔احتجاجی مظاہرے میں ایک ڈرائیور نے اپنا رکشہ نذر آتش کردیا۔سی این جی لوڈمینجمنٹ کے تین روز اور آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کی ہڑتال کے دو روز گزرنے کے بعد لاہور، گوجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن میں سی این جی اسٹیشن پانچویں روز بھی بند ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن نے سی این جی ایسو سی ایشن کی ہڑتال میں ہفتے سے شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سی این جی نہ ملنے کے باعث سڑکوں پر بہت کم گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔ہڑتال کے دوران سی این جی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر ایک ڈرائیور نے اپنا رکشہ نذرآتش کردیا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال رہے گی اور ہر روز مظاہرے کئے جائیں گے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔