Tuesday, June 5, 2012

سیف علی خان اور کرینہ کپور 16 اکتوبر کو شادی کریں گے


بالی وڈ کے فلمی جوڑے سیف علی خان اور بےبو کرینہ کپور سولہ اکتوبر کو جیون ساتھی بنیں گے، جوتشیوں کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد دونوں بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کریں گے۔

سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے چھوٹے نواب اور بے بو کی شادی کی تاریخ کا اعلان کرکے تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا۔ دونوں خاندانوں نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کرینہ کے لیے جیولری کی تیاری کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ چھوٹے نواب نے اپنی دلہن کے لیے ہیرے کی نایاب نگوٹھی تیار کرائی ہے۔ بے بو نے اپنے راج کمار کے لیے قیمتی پتھروں سے جڑا ہار تیار کرایا ہے۔ شادی کی تقریب پٹو ڈی خاندان کے ہریانہ میں آبائی گھر میں ہوگی جس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شرکت کر سکیں گے۔ 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!