رنبیر کپور بھی سگریٹ کے تنازعے میں الجھ گئے

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور بھی سگریٹ کے تنازعے میں الجھ گئے۔ ادے پور کی عدالت نے انہیں عوامی مقام پر تمباکو نوشی کے جرم میں طلب کر لیا ہے۔
فلم راک اسٹار میں اپنے حق کا شور کرنے والے رنبیر کپور سرعام سگریٹ پیتے نظر آئے تو ایک شہری اپنے حق کی خاطر عدالت پہنچ گیا۔ عدالت میں سگریٹ نوش اداکار کی تصاویر پیش ہوئیں تو رنبیر کپور کو چھبیس جون کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں عدالتی احکامات موصول ہو چکے ہیں اور جلد ہی رنبیر کپور کو سمن پہنچا دیا جائے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔