بابر اعوان کیخلاف فرد جرم کا معاملہ ایک بار پھر موٴخر
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ ایک بار پھر موٴخر کر دیا، بابر اعوان کے وکیل کی درخواست پر سماعت پندرہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ بابر اعوان کیخلاف فرد جرم عائد کی جانی تھی تاہم سابق وزیر قانون کے وکیل علی ظفر ایڈووکیٹ نے ایک بار پھر استدعا کی کہ توہین عدالت کی کارروائی موٴخر کی جائے۔ اس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کو بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے دی جائے۔ بعد میں عدالت نے علی ظفر ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ پندرہ مئی تک ملتوی کر دیا گیا۔۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بابر اعوان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ کئی بار موٴخر کیا جا چکا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔