Thursday, May 10, 2012

اصغر خان کیس کی سماعت سترہ مئی تک ملتوی


اسلام آباد(سی ایم لنکس)  سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی کی جانب سے سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق اصغر خان کیس کی سماعت سترہ مئی تک ملتوی کر دی، درخواست گزار کے وکیل کہتے ہیں کہ کیس چلایا جائے، پیسے دینے اور لینے والے بھی زندہ ہیں انہیں طلب کیا جا سکتا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ اصغر خان کے وکیل سلمان راجہ نے مہران بینک اسکینڈل کی تفتیش پر مبنی نجی ٹی وی چینل کے اینکر کی فراہم کردہ رپورٹ کی کاپی، جبکہ نیب نے یونس حبیب کی پلی بارگین سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ عدالت نے دونوں رپورٹس کی نقول اٹارنی جنرل کو فراہم کرتے ہوئے ان کے مصدقہ ہونے سے متعلق جواب پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وہ تصدیق کر کے ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ رپورٹس درست ہیں یا نہیں۔ عدالت نے اسلم بیگ کے جمع بیان کی نقول بھی تمام فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اصغر خان کے وکیل سلمان راجا نے موٴقف اختیار کیا کہ اسلم بیگ اپنے آپ اور فوج کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے پہلے اور موجودہ بیان میں فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسے دینے اور لینے والے اکثر لوگ زندہ ہیں، انہیں بلایا جائے اور کیس کو کسی نتیجے تک پہنچائے جائے، بعد میں مزید سماعت سترہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
  

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!