Thursday, May 10, 2012

لوڈشيڈنگ:ق ليگ کي حکومت سے عليحدگي کي دھمکي

     
اسلام آباد(سی ایم لنکس)  ملک ميں بجلي کي بدترين لوڈشيڈنگ کيخلاف احتجاج سڑکوں کے ساتھ پارليمنٹ کے ايوان تک آپہنچا ہے، مسلم ليگ ق نے اس ايشو پر حکومتي اتحاد سے الگ ہونے کي دھمکي دي تو قائدايوان نے انہيں مشرف دور حکومت کا طعنہ دے ديا. سينيٹ ميں مسلم ليگ قاف کے رکن کامل علي آغا نے کہاکہ لوڈشيڈنگ عذاب سے عوام تنگ ہيں ، حکومت نے نوٹس نہ ليا تو اس کا ساتھ دينا ممکن نہيں ہوگا، وفاقي وزير پاني وبجلي جاگ جائيں اور ايوان ميں آکر جواب ديں ، اس موقع پر چيئرمين سينيٹ نے کامل علي آغا کا مائيک بند کراديا ليکن وہ وہ پھر بھي باآواز بلند چيئرمين سے تکرار کرتے رہے، اس موقع پر قائد ايوان جہانگير بدر نے کہاکہ وہ وفاقي وزير کے کل ايوان ميں آنے کي يقين دہاني کرتے ہيں ، انہوں نے کامل آغا کو کہاکہ ٹي وي پر جاکر شور مچائيں تو اچھا ہے، ايوان کا ماحول خراب نہ کريں. جہانگير بدر نے کہاکہ انہيں مجبورا کہنا پڑے گا کہ مشرف دور ميں 1 ميگا واٹ نئي بجلي بھي سسٹم ميں نہيں آئي تھي.
   

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!