Thursday, May 3, 2012

آرمی چیف کا گیاری سیکٹر کا دورہ، امدادی کارروائیوں کا جائزہ

 اسلام آباد(سی ایم لنکس)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے گیاری سیکٹر کا دورہ کیا۔ برفانی تودے میں دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تمام تر موسمی اور آپریشنل مشکلات کے باوجود ستائسویں روز بھی دن رات جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے امدادی کاموں میں مصروف اہلکاروں اور انجینئرز کے حوصلے اور کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے دورے کے دوران امدادی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اورجوانوں کو نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا لانے کی ہدایت کی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!