
اسلام آباد(سی ایم لنکس)
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے احتجاج کے باوجود حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کرلی. قرارداد وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔ وزیر اعظم پر اعتماد کی قرار داد بھی منظور ہوگئی.قبل ازیں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے آج پھر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سپیکر کی نشست کے سامنے دھرنا دیدیا۔ ارکان گو گیلانی گو اور مجرم وزیر اعظم , مجرم وزیر اعظم اور گیلانی استعفی دو کے نعرے لگاتے رہے. لیگی ارکان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرسپیکر کی نشست کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دس بجے شروع ہونا تھا اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ن لیگ نے احتجاج جاری رکھا اور ارکان وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبے کرتے رہے. ن لیگ کے ارکان نے وزیر اطلاعات کا گھیراؤ کرلیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ان پر پھینک دی. سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ن لیگ کے ارکان کو احتجاج سے روکتی رہیں اور شور شرابے کے باوجود انہوں نے وقفہ سوالات شروع کردایا.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔