Thursday, May 3, 2012

شہباز شہنشاہ جھوٹ ہیں، شریف برادران نے منی لانڈرنگ کی: رحمن ملک

 
 اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ شہباز شریف شہنشاہ جھوٹ ہیں ۔شریف فیملی نے منی لانڈرنگ کی ہے۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ شریف برادران قرض معاف کرائے بلکہ کہا ہے کہ انہوں نے قرض ہڑپ کیے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ شریف برادران کو قوم کے پیسے کا حساب دینا پڑے گا۔ پنجاب حکومت حکم امتناعی پر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی آج بھی زیر التوا ہے۔ شریف برادران 3.9 بلین روپے ہڑپ کرگئے۔عدالت شریف برادران کی منی لانڈرنگ سے متعلق از خود نوٹس لے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!